خواجہ آصف آئینی بریک ڈاﺅن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی، فیصل واوڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خواجہ آصف آئینی بریک ڈاﺅن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، اس پر عمل نہیں ہوگا۔ ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مدعی سنی اتحاد کونسل تھی، لیکن مخصوص نشستوں کے کیس میں رزلٹ پی ٹی آئی کو ملا۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں 3،3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں