قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر متعلقہ ملک سے احتجاج نوٹ کرایا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نادرا سے کہا گیا ہے کہ ویڈیو کا جائزہ لےکر بتائے کہ کوئی پاکستانی شہری تو ملوث نہیں ہے، اگر اس واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں