دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، نیتن یاہو

تل ابیب(آئی این پی) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا،نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں،ان کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہیں۔
Load/Hide Comments