پشتون اپنا حق مانگتے ہیں، کسی سے زکواة خیرات نہیں، محمود خان اچکزئی

بنوں ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون قوم بدی ، جنگ اور اموات سے واقف لوگ ہیں، انسانوں کی قتل دنیا کے تمام مذاہب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، قرآن کریم انسان کی موت کو صرف دوصورتوں میں جائز قرار دیتی ہے کہ کسی نے کسی کا قتل کیا ہو اور پھر مقتول کے خاندانوں کو یہ اجازت ہے کہ وہ اس بندے کو قتل کردے ، دوسرا یہ کہ اگر کوئی خدانخواستہ کسی کے گھر میں داخل ہوا ہو کسی کی عزت وآبرو پر حملہ آور ہو تو اپنی عزت وناموس کے دفاع کی خاطر اس کا قتل جائز ہے کہ وہ گھر کی دیوار پھلانگ کرآیا ہے۔ اور پھر اسی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے ایک بے گناہ انسان کی زندگی بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا ۔ ہمارے بچوں کو سیاسی جمہوری آئینی اور قانونی احتجاج پر مارنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ ہم نے اس لیئے بچے پیدا نہیں کیئے ہیں کہ لوگ اسے مارتے رہے گے اور ہم خاموش ہونگے اگر کوئی الزام ہو تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بنوں کے بچوں نے بنوں کی حفاظت کرنی ہوگی ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ لر او بر کا نعرہ لگانے یا افغانستان کا جھنڈا ٹھانے پر آپ کو نوجوانوں پر غصہ نہیں ہونا چاہیے ، پشتون پاکستان میں موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہے ہم پشتون پاکستان کی حکمرانی ،فوج ، عدلیہ، سیاسی نظام اور تمام اداروں وشعبوں میں برابری کی بنیاد پر اپنا حصہ چاہتے ہیں ۔ ہم کسی سے خیرات ،زکوة نہیں چاہتے۔ جو حق یہاں کے دیگر اقوام کے ہونگے وہی حق پشتونوں کا ہوگا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 26جولائی بروز جمعہ کو تمام وطن میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے تین مطالبے یہ ہیں عمران خان کو رہا کریں، امن چاہیے ، نئے انتخابات کرائے جائیں اورفارم 47کے حکومت کا خاتمہ ،نئے صاف شفاف غیر جانبدارنہ انتخابات ہو اور ملک خصوصاً پشتونخوا وطن میں امن چاہیے ۔ دریں اثناءمحمود خان اچکزئی نے بنوں پرلت امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونون کے درمیان بدی کے اپنے قوانین موجود ہیں ،قرآن کریم صرف ان انسانوں کی موت کو جائز قرار دیتی ہے کہ جو دنیا میں شروفساد پھیلانے والا ہو ، احتجاج کرنا بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اس لیئے آئے ہیں کہ آپ کو سنیں اور ہمارا بس میں جو کچھ ہوسکے ہم اس تعاون کیلئے تیار رہینگے ۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو پورے پاکستان میں عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی ، آپریشن کے خلاف ،فارم 47کی حکومتوں کا خاتمہ اور ملک میں نئے انتخابات کے حق میں مظاہرے ہونگے تمام عوام سے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔ اس موقع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی، پشتونخوامیپ خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی ، سینئر صوبائی نائب صدر سابق ایم پی اے میر کلام وزیر، صوبائی سیکرٹری ملک ہارون ایڈووکیٹ دیگر صوبائی وضلعی رہنماءبھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں