جاپان نے چاراسرائیلی یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر دیں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں پر 4 اسرائیلی یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشیماسا ہیاشی نے منگل کو کہا کہ مغربی کنارے میں کچھ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں گزشتہ سال اکتوبر سے ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں اور جی ۔7 ممالک اور دیگر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 4 اسرائیلی یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئےان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments