بجلی کی قیمت میں 2روپے 10پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2روپے 10پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لئے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لئے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)کی مد میں مانگا گیا ،اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


