کراچی سے بی وائے سی کے کارکن بالاچ بلوچ سمیت 5 افراد لاپتہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن میر بالاچ بلوچ سمیت 5 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن میر بالاچ بلوچ کو رات دو بجے کے قریب انکے گھر سے لاپتہ کر دیا گیا ۔اس حوالے سے سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن میر بالاچ بلوچ کو رات دو بجے کے قریب انکے گھر سے لاپتہ کر دیا گیا ، ابھی تک انکے بارے میں کوئی خیر خبر نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے اس وقت تین دن میں بالاچ سمیت پانچ بلوچوں کو لاپتہ کر دیا گیا ہے جنہیں راجی مچیکیلئےآگاہی مہم چلانے کی پاداش میں لاپتہ گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں، ڈرانا دھمکانا اور ایف آئی آر، ایسے ریاستی ہتھکنڈے صرف اور صرف راجی مچی کے حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور اس اجتماع کو روکنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔


