جسٹس مظہر عالم ایڈ ہاک جج تعیناتی پر رضا مند ہوگئے
اسلام آباد(آن لائن)جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کیلئے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی،صدر مملکت دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں،جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی جبکہ بعد میں معذرت کی تھی،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے یہ ایڈہاک جج لگانے کی منظوری دے دی تھی۔


