اخبارات کے اشتہار بند کرنے کے بجائے وزرا کی کرپشن اور مراعات بند کی جائیں، ثنا بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر مسلسل پابندیاں اور اضافہ قابل افسوس ہے۔ انتخاب نے بحیثیت اخبار اور ایک جامع علمی جریدہ کے بلوچستان کے مسائل کو بروقت حقیقی طور پر پیش کیا، لہٰذا کسی ادارے کو حکومت اپنے گناہوں کی سزا نہ دے، اگر بند کرنا ہے تو بلوچستان میں کرپشن اور چیک پوسٹوں پر جاری بھتہ گیری کو بند کریں، وزرا کی کرپشن کو ختم کرے، حکومت بلوچستان پر بوجھ فارم 47 والے نام نہاد نمائندوں کی مراعات بند کریں، جن کے باعث بلوچستان پھر آگ و شعلوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں