عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے وکیل سے شادی کرلی
کراچی (آئی این پی ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی۔دانیہ شاہ نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے ہی وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی۔ویڈیو میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا ہے کہ انہوں نے چند ماہ قبل دوسری شادی کرلی تھی، ان کی زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے، اس لیے انہیں ایک مِحرم کی ضرورت تھی۔انہوں نے مختصر ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے وکیل اور شوہر حکیم شہزاد کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا، جس میں وہ بھی دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق کرتے دکھائی دیے۔
Load/Hide Comments


