نیکٹا نے مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیکٹانے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا ۔ اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔
Load/Hide Comments


