لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی اسپتالوں اور گھروں میں داخل

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، صوبائی دارالحکومت میں پانی اسپتال اور گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔ایئرپورٹ ایریا میں صبح 9 بجے تک 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تاج پورہ میں دو ہفتے قبل 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ نشتر ٹاون میں 282 ملی میٹر، اقبال ٹاو¿ن میں 232، پانی والا تالاب میں 226 ملی میٹر، جوہرٹاون میں 222 ملی میٹر، تاج پورہ اور سمن آباد میں 220 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لاہور کے قرطبہ چوک 218 ملی میٹر، ناخدا میں 217 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 215 ملی میٹر اور گلشن راوی میں 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہورمیں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں