کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع
کوئٹہ (آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گئی کئی علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈان ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا شہر کی سڑکوں پر نالیوں سے گندا پانی اور گندگی سڑکوں پر بہنے سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سمیت نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہےں ہفتے کی شام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی اور رات گئے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور بارش تیز ہونے کے بعد جناح روڈ ، کبیر بلڈنگ ،عدالت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے اس سلسلے کو مزید دو دن جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔