گڈز ٹرک ایسوسی ایشن کا کوئٹہ میں دھرنا دینے کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرکونرز ایسوسییشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں ٹرانسپورٹروں گڈز کمپنی مالکان اور ال پاکستان مازدہ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے عہدے داران مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ترجمان حاجی روزی خان مندو خیل حاجی عطا اللہ کاکڑ حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی محمد گل کاکڑ محمد خیر کرد بابو رئیسانی محمد یونس پٹھان عبدالقدیم بڑیچ گل لا لا ملک نور خان کرد سہیل خان کاکڑ محمد حسین کا کڑ زکریا خان بازی حاجی عبدالقادر اچکزئی حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی حاجی عبدالمجید پھر کہانی و دیگر نے اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جعفر خان کاکڑ نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن کے کامیاب ہڑتال کے دوران ہمارے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی قیادت میں چار رکنی وفود نے اسلام اباد میں چیئرمین این ایچ اے ائی جی موٹروے اور سینٹ کے قائمہ کمیٹی سے اوور لوڈنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جس پر بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز کمپنیز مالکان زمین داران اور سبزی فروٹ منڈی کے کمیشن ایجنٹس اور اڑ ہتھیان سب عمل درامد کرنے کا پابند ہے اور خلاف ۔ ورزی پر مال اتارنے یا بھاری جرمانے ہوا تو ذمہ دار مال مالک ہوگا اور اگر ڈرائیور نے اپنی مرضی سے اوورلوڈ کیا تو جرمانے کا ڈرائیور ذمہ دار ہوگا اور اور لوڈنگ کی اڑ میں ایسوسییشن کسی قسم کی تعاون نہیں کرے گا اس پر شرکا نے بحث مباحثہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا کے سبزی فروٹ وغیرہ باڈی کے اندر پٹا بند لوڈ کریں گے اور باڈی لیول لوڈنگ کا گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز کمپنی مالکان زمین داران فروٹ اور سبزی ایجنٹ پابند ہوں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا 10 اگست کو ژوب ورلائی دکی ہرنائی سنجاوی سیف اللہ کہ گڈز ٹرانسپورٹرز احتجاجی ریلی کی صورت میں کوئٹہ پہنچ کر دھرنا دیں گے اور اس ریلی میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن خنائی بابا زیارت کراس سے شریک ہو کر کوئٹہ پہنچ جائیں اور باقاعدہ دھرنا میں شرکت کریں گے اور جائز مطالبات کہ حل ہونے تک دھرنا دیں گے اجلاس سے مرکزی صدر حاجی نور محمد شوانی محمد حسین کاکڑ حاجی عطااللہ کا اکڑ حاجی ہدایت اللہ بابو رئیسانی حاجی ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز کمپنی مالکان متحد و متفق ہونے فر زور دیا اور کہا کہ ہم نے ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان جو معاہدہ ہوا اس پر سختی کے ساتھ عمل درامد کرنا ہوں گے اور انہوں نے کہا معاہدے پر عمل درامد سے تمام عوام گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز کمپنی مالکان کے لیے مستفید ہوں گے اور کہا کہ دس ۔ ۔ ۔ 10اگست کے ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے اور دھرنا میں بیٹھ کر جائز مطالبات حل کرانے پر حکومت کو مجبور کریں گے اور کہا کہ اب حقوق مانگنے کے لیے سروں پر کفن باندھ کر جائز مطالبات حل کروائیں گے اب حقوق مانگنے کا نہیں بلکہ حقوق چھیننے کا وقت ہے اخر میں اجلاس میں تمام شرکا نے صدر حاجی نور محمد شاہوانی کے حکم کے تعمیل کے لیے لبیک کہا اور سب نے 10 اگست کو مکمل تیاری کے ساتھ حاضری کو یقینی بنانے کا عزم کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں