آئی ایم ایف کے ہیڈ کوآرٹر میں عملے کے ایک رکن میں کروناوائرس کی تشخیص

واشنگٹن:انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کے واشنگٹن ڈی سی میں ہیڈکوارٹر عملہ کے ایک رکن میں وبائی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔آئی ایم ایف پیرس سنٹر کی جانب سے بھیجی گئی ایک ای میل کے مطابق ملازم کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور مناسب طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے اور ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ملازم کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والے اور مبینہ متاثرہ افراد کی شناخت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق تیزی سے ہونیوالی پیش رفت کے طور پر ہیڈکوارٹر کے عملہ کو اگلے حکم تک گھر سے ہی کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔کثیر الجہتی قرض دہندہ ادارے نے اعلان کیا کہ اس نے مرکز برائے روک تھام و انسداد بیماری(سی ڈی سی)کی جانب سے تیسرے درجے پر نامزد تمام یورپی ممالک کے پہلے سے نامزد کردہ مشنز کے علاوہ تمام سفر معطل کر دیئے ہیں۔جس کا مطلب ہے کہ صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گیآئی ایم ایف نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر آپریشنل ہے اور اپنے ممبران کی خدمت کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں