طلبا کے مسائل حل کرنا ہمارا وژن ہے، بلوچ سٹوڈنٹس الائنس سوراب کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ کی تقریب

سوراب:بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سوراب کی جانب سے طلباء و طالبات کے کونسلنگ سیشن کیلئے ہائی سکول ہال میں تقریب منعقد۔تقریب میں اسسٹنٹ کمیشنر سوراب جمیل احمد،سیاسی وسماجی رہنماء حاجی عبدالواحد ہارونی،سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالواحد میروانی،چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی سوراب منیر آزاد رودینی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فرید اکبر ملازئی،ڈاکٹر حافظ ظہور احمد،واٹر منیجمنٹ آفیسر رئیس امان اللہ میروانی،ڈاکٹر یاسین ریکی،اشفاق احمد،عبدالرحمٰن،ایوب بلسم،شاہجہان بابئی،فیمیل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے محترمہ جنت خاتون،محترمہ فاطمہ،محترمہ زاہدہ،بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے ممبر عبدالقدیر حسنی،عبدالطیف بلوچ،عبدالوحید،عمران بلوچ،ابو بکر دانش میروانی،براہوئی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے شعیب عالم براہوئی،اقبال ساحر براہوئی،شاہ زیب میروانی پریس کلب سوراب کے صحافی حفیظ شاکر براہوئی،وش نیوز کے رپورٹر سراج ریکی سمیت علاقہ کے عززین،طلباء و طالبات و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عبدالقدیر حسنی، قدیر سلام،حسن لالا،مقصود کے ڈی،لطیف بلوچ،عبدالوحید،کامران بلوچ،امان اللہ،عمران بلوچ،عبدارحمن اور ابو بکر دانش نے سوراب کے طلباء و طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف یہی ہے اور ہم نکلے ہیں صرف اسی مقصد کیلئے کہ ہمارے سوراب کے طلباء و طالبات کے مسقبل کیکیریئر،انکے تمام یونیورسٹیز میں داخلہ، انکو بہتر راہ دکھانا انکے فارم وغیرہ جمع کرنا،ملکی و غیر ملکی اسکالرشپ سے آگاہ کرنا،اُنہیں تعلیم کے تمام شعبوں سے واقف کرنا حتیٰ کہ انکے تمام مسائل کا حل کرنا ہی ہمارا وژن ہے ہمارا خواب ہے جسکو ہم پورا کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ اسکے بعد اسسٹنٹ کمیشنر سوراب جمیل احمد،حاجی عبدالواحد ہارونی،ڈاکٹر عبدالواحد میروانی منیر آزاد رودینی و دیگر نے تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سوراب نے جو مقصد اپنایا ہے جس مقصد کیلئے میدان میں آیا ہے وہ قابل تعریف ہے انکے کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں بلا معاوضہ اپنے طلباء و طالبات کے بنیادی مسائل کو حل کرنا انکے داخلہ کروانا انکیلئے ہاسٹل کا انتظام کرنا پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں انکو راستہ دکھانا طلباء و طالبات کے مستقبل کیکیریئر کیلئے بہتر فیلڈ پسند کرنا یقیناً تعریف کے مستحق ہے اسطرح کے اقددام اُٹھانا اسطرح کے زمہ داری اپنے کندھوں پر رکھنا آسان نہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے سوراب کے تعلیم سوراب کے طلباء و طالبات کیلئے تعاون جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا ہم چاہتے ہے کہ ہمارے علاقے کے مرد و خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ہمیں بہتر معاشرہ فراہم کریں تاکہ ہمارے آنے والے نسل بھی مستفید ہو۔اسسٹنٹ کمیشنر سوراب جمیل احمد نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں قبائلی نظام سے خود نکلنا ہے اور آگے بڑنا ہے کیونکہ جو جدوجہد آپ خود اپنے لئے کرسکتے ہے وہ آپ کیلئے کوئی اور نہیں کرسکتا آپ کو اسلام نے حقوق دیئے ہے انہی کے بنیاد پر آپ کو تعلیم کے زیور کو اپنانا ہے اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں