حکومت کی جانب سے مقدمے میں نامزد بی این پی کے مرکزی رہنما باعزت بری
کوئٹہ (یو این اے) جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کوئٹہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن سابق صوبائی اسمبلی میڈم شکیلہ نوید دہوار، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سی ای سی ممبر شمائلہ اسماعیل مینگل اور ضلعی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ کو 15 اکتوبر 2023 کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی، سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، ماورائے آئین قتل وغارت، گرفتاریاں، بلوچ دشمن پالیسیوں، وڈھ اور بلوچستان کی بگڑتی ہوئی امن کی صورتحال، ریاستی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیاں، قوم و وطن دوست جمہوری پارٹیوں اور قومی اکابرین کی جدوجہد کو کچلنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے پر صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں باعزت بری کردیا۔ کیس کی پیروی محمدحسن مینگل ایڈوکیٹ، بیرسٹر راجہ جواد ،ملک ظہیراحمد شاہوانی۔ حماد مینگل .شعیب امان سمالانی۔ سنجر خان۔ عکاسہ جاوید ہزارہرضیہ کاکڑ ایڈوکیٹس نے کیں اس موقع پر پارٹی کے دوست کامریڈ یونس بلوچ مبارک علی ہزارہ ناصر دہوار عبیداللہ ترین، بابل دہوار ثاقب دہوار، احمد نواز ساتکزہی۔ سرور دہوار و دیگر موجود تھے۔


