ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایئر لائنز کا خطے میں پرواز سے گریز

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد ایئر لائنز کو ایرانی ی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے مصری سول ایوی ایشن سی اے اے نے ایرانی فضائی حدود کے حوالے سے اپنی ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دیں۔مصر سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئر لائنز تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پرواز سے گریز کریں۔ نوٹم میں ہدایت کی گئی ہے کہ مصری ایئر لائنز کے طیارے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی صبح 6 تا 9 بجے کے درمیان ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔
Load/Hide Comments