بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے تمام ویزا سینٹرز بند کر دیے

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے تمام ویزا سینٹرز غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیے ہیں ۔انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس شائع کیا ہے جس میں درخواست گزاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں اگلی تاریخ کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا جائے گا جس کے اگلے روز وہ اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔بھارتی ویزا سینٹرز کی جانب سے یہ اعلان حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ڈھاکہ میں انڈین ہائی کمیشن کے 190 سے زائد غیرضروری اسٹاف ممبرز کے انخلا کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں