کوئٹہ میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 موبائل وین پر مشتمل جدید سروسز کا آغاز
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وینز پر مشتمل جدید سروسز کا آغاز کردیا گیا بدھ کو ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نادرا کے نئے مراکز اور موبائل وینز کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا ، پارلیمانی سیکرٹریز اراکین اسمبلی نادرا حکام اور حکومت بلوچستان کے اعلی افسران کی شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نادرا کی سروسز کو بہتر اور نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی 21 تحصیلوں میں نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام سے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی اس سے قبل صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا تھا نئے رجسٹریشن مراکز اور موبائل وہیکلز سے عوام خصوصا ضعیف العمر افراد اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت میسر آئے گی ، افتتاحی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلوچستان میں نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور ایم آر ویز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وفاقی ادارے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خدمات کی سہل فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریںتاکہ لوگوں کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔