کوئٹہ میں ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور خواتین کو ہراساں کرنے پر متعدد افراد گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے 14 اگست کے موقع پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور خواتین کو ہراساں کرنے والے 20 سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے شہریوں پر پھینکنے والا پانی اور مواد قبضے میں لے لیا، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے شہریوں کو ہراساں کرنے ون ویلنگ ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ سمیت خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے کے حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایت دی تھی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں پولیس نے 20 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شہریوں پر پھینکنے والا پانی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں