بلوچستان میں بجلی بحران اور فضائی پروازیں چلانے کیلئے ڈاکٹر مالک بلوچ کی متعلقہ حکام سے ملاقات
تربت (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسلام آباد میں سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر محمد فخر عالم، سیکرٹری سول ایوی ایشن احسان اللہ منگی اور ایڈیشنل ڈی جی تیمور اقبال سے بلوچستان میں بجلی بحران اور تربت، گوادر، پنجگور اور کوئٹہ میں ہوائی جہازیں چلانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ ان کے ہمراہ تھے، سیکرٹریز نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ممبر قومی اسمبلی پھلین بلوچ کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں جاری لوڈشیڈنگ کو کم کرنے اور بجلی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بلوچستان میں پرائیویٹ جہازوں کی ان علاقوں میں سروس کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا اور بہت جلد مکران کے تمام ایئرپورٹس کا دورہ کرکے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، یاد رہے کہ اس وقت مکران کے ایئر پورٹس ویران پڑے ہیں پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ان علاقوں میں پرائیویٹ سروس سے لوگوں کو سہولیات میسر ہوںگے اس وقت تربت مسقط اور تربت شارجہ کے لیے روزانہ مسافروں کی بڑی تعداد ہیں اسی طرح گوادر و پنجگور سے مسقط و شارجہ کے لیے سروس کمپنی کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوسکتے ہیں، ملاقات میں وزیراعظم آفس کی طرف سے امتیاز یوسف بھی شریک تھے۔


