کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ، 3 افراد زخمی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے تاحال کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


