خاران میں مختار احمد مینگل کے اغوا کیخلاف شٹر ڈاﺅن اور لواحقین کا دھرنا

خاران (یو این اے) خاران میں مقامی زمیندار مختار احمد مینگل کے اغوا کیخلاف اور مغوی کی بازیابی کیلئے لواحقین کی جانب سے خاران بازار میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی اور مظاہرین نے خاران ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کرکے دھرنا دیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے نامعلوم مسلح افراد نے سراوان روڈ سے مختار احمد مینگل سکنہ سراوان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد لواحقین کی جانب سے انتظامیہ کو مختار مینگل کے بازیابی کےلئے مختلف مراحل میں احتجاج کیا گیا تھا لیکن مختار احمد مینگل بازیاب نہ ہوسکا، اسی سلسلہ میں خاران شہر میں آج مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی جس سے تمام تجارتی وکاروباری مراکز بند رہے جبکہ چیف چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرکے بعد ازاں ریڈ زون میں احتجاجی دھرنے دیے گئے اور یہ احتجاجی دھرنا دو سے تین دن تک خاران ریڈ زون میں مظاہرے ریکارڈ کرکے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی جانب روانہ ہوکر مختار مینگل کی بازیابی تک کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں