دہشت گردی سے صوبے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، آئی جی بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی )انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے صوبے کے تمام رینج ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز سے بذریعہ ویڈیولنک اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام ہمیشہ سے چیلجنگ رہا ہے اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے امن کو خطرا ت لاحق ہیں جس سے نبر دآزما ہونے کے لئے بلوچستان پولیس پر عام حالات کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ان کا بلوچستان پولیس کے کمان کے دوران مختلف کامیابیوں کا سہرا ان کی ٹیم کے سر ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس کی وقار اور ان کی آبرو ان کے کا م سے ہے لہٰذا تما م افسران اور اہلکاران اس بات کو ذہن نشین کر یں کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے جو کردار پولیس ادا کر سکتی ہے وہ کسی اور کا کام نہیں اس لیے بلوچستان پولیس کو مزید تندہی اور جانفشانی سے کا م کر نا ہو گا تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو اس صوبے سے ا±کھاڑ کر پھینکا جا سکے۔