کرونا وائرس،مفتی منیب کااہلسنت مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان

اسلام آبادتنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس کے سبب اہلسنت پاکستان کے تمام مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی مجلس مشاورت ہوئی جس میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔مفتی منیب الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان بھر میں مدارس و جامعاتِ اہلسنت 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ تنظیم المدارس نے وفاقی حکومت کے احکامات کے نیتجے میں مدارس بند کرنیکا فیصلہ کیا، حالات بہتر ہونے کی صورت میں فیصلے پر نظرثانی کی جا سکے گی۔مرکزی صدر تنظیم المدارس نے کہا کہ غیر ملکی و ملکی طلبہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اقامت جاری رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں