پشین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پشین ( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع پشین کے کلی غرشینان ندی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پشین کے نواحی علا قے کلی غرشینان ندی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے عبداللہ ولد مولادادسکنہ کلی غریب آباد جاں بحق ہو گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابقابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments