کورونا، وزیر اعلی کی زیرصدارت اہم اجلاس

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اہم اجلاس ,کرونا وائیرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائیزہ ,صوبائ وزراء اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی بھی اجلاس میں شریک۔سیکریٹری صحت اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی اجلاس کو زائیرین کے امور قرنطینہ اور آئیسولیشن کی سہولیات پر بریفنگ۔وزیراعلئ جام کمال خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس 200 ٹیسٹنگ کۓس دستیاب ہیں ۔کل تک 34 ٹیسٹ کیۓ گیۓ۔شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم ۔وینٹیلیٹر اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں،۔آج کی تاریخ تک کورونا کا کوئ سیریس کیس سامنے نہیں آیا ہے۔۔دوسرے صوبوں کے زائیرین کو طے کی گئ حکمت عملی کے تحت ان کے صوبوں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔بلوچستان نے زائیرین کے حوالے زمہ داری اٹھائ اور نبھائ۔۔حکومت بلوچستان نے کورونا کے مسلۓ کو پہلے دن سے سنجیدگی کے ساتھ لیا اور کم وسائل کے باوجود اس چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کی۔کورونا قومی مسلئہ ہے اور اس سے نمٹنا مشترکہ سماجی زمہ داری ہے۔۔سیاست سے بالاتر ہو کر کورونا وائیرس کا تدارک مشترکہ قومی فریضہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں