کوئٹہ، قائد آباد میں بچے سے بدفعلی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) قائد آباد پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمن شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر قائد آباد پولیس کو ایک بیوہ خاتون نے رپورٹ دی کہ میرے یتیم بیٹے کے ساتھ 5 افراد نے بدفعلی کی ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مہربان، منظور، مصور، اربازاور اکرام کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں