کورونا وائرس،ہم سب کو ملکر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا، بابر یوسفزئی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کرونا وائرس جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے اتفاق و یکجہتی کا مظاہرہ کرے زندہ قومیں اس طرح کے حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں تعصب پرستی کی بنیاد پر دیگر پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ہم سب کو مل کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلوچستان میں موجود دوسرے صوبوں کے افراد بھی ہمارے بھائی ہیں بلوچستان کی عوام کا دل بہت بڑا اور بلوچستان کی عوام مہمان نواز ہے اس آفت کا مقابلہ مل کر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں مشکل وقت میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہیں پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح اس امتحان اور آفت کا بھی بھرپور مقابلہ کریں گی صوبائی حکومت صوبے کو وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے سب سے پہلے محکمہ تعلیم بلوچستان نے بچوں کی صحت اور حفاظت کے لئے جو قدم اٹھایا آج پورے پاکستان میں اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند کردئے گئے ہیں پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر پاکستانی کو اپنی ہر ممکن کوششیں کرنی چاہیے کہ وہ اس آفت کو کنٹرول کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وفاقی حکومت بھی کرونا وائرس سے بچنے کے کئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انشا اللہ پوری قوم مل کر اس وائرس کو شکست دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں