خضدار، سی ٹی ڈی کا 4 مشتبہ افراد کو ہلاک کر نے کا دعویٰ

کوئٹہ(این این آئی)خضدار میں سی ٹی ڈی نے کارورائی کے دوران 4مشتبہ افراد کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو خضدار میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں تحویل میں لیکر خضدار سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں