راچی آئی ای ڈی دھماکہ،متعدد افراد ہلاک،نشانہ غیر ملکی تھے، وزیر داخلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ائی ای ڈی دھماکہ ، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دھماکہ ائی ای ڈی کا تھا جس میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکے میں اب تک ایک شہری جاں بحق 6افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکہ ہوا ہے،ایئرپورٹ کے قریب تین چار گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے، ریسکیو اہلکار ، پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر موجود ہیں، دھماکے میں ایک شہری جاں بحق6 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں