ٹانک، پولیس چوکی پر فائرنگ،2 اہلکارجاں بحق، 2 زخمی

پشاور(آئی این پی )صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں زیر تعمیر پولیس چوکی پر فائرنگ میں 2 اہل کارجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔موصوصلہ اطلاعات کے مطابق ٹانک میں پٹھان کوٹ موڑ پر پولیس پر فائرنگ میں 2 اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس اہل کار پٹھان کوٹ موڑ کے قریب زیر تعمیر چوکی میں کام میں مصروف تھے۔زخمی اہل کاروں اور شہدا کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں