مغربی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دیں گے، مولانا عطاالرحمن

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (ف)صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر و سنیٹر مولانا عطا الرحمن جمعیت کے مرکزی شوری کے رکن مولانا حافظ محمد یوسف صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا سراج احمد امروٹی،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجوی، سید آغا محمد ایوب شاہ،مولانا سائیں سعودافضل،مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف الحسنی اور مولانا صالح انڈھڑ امداد اللہ ود یگر نے کہا کہ وطن عزیز پر کسی صورت میں مغربی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دیں گے ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران وطن عزیز کو فحاشی عریانی کی کالونی بنانے کے درپے ہیں ملک میں بے حیائی اور عریانی کے ماحول ناقابل برداشت اور قابل گرفت عمل ہے ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے قیام کی رٹ لگا رہے ہیں اور دوسری طرف فحاشی عریانی اور لادینیت کا راج ہے آئین قانون اور تہذیب فحاشی عریانی کی اجازت نہیں دیتے، معاشرتی اقدار کو تباہ کرنے یورپین کلچر کو فروغ دے رہا ہے عورت کے حقوق کے نام نہاد علمدار سازشی عناصر صرف 8 مارچ کو عورت آزادی مارچ پر پاکستان کی خواتین کو گمراہ کرنے کی مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اسلام نے ہر قسم کی فحاشی عریانی سے بچنے کی ترغیب دی ہے اسلام نے عورت کو گھر کا بادشاہ بنا دیا ہے پاکستانی کلچر فحاشی عریانی کے کلچر کو کسی صورت میں میں قبول نہیں کریں گے تبدیلی سرکار ریاست مدینہ کے قیام اور مہنگائی کے خاتمے میں ناکام قوم آئی ایم ایف کی غلامی میں زندگی بسر کر کر رہے ہیں۔ نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قوم دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں ملک میں معیشت کی زبوں حالی مہنگائی غربت اور بدامنی لاقانونیت بہت بڑے چیلنجز ہے موجودہ حکومت اور ملکی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جامعہ اسلامیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام عظیم الشان نظام مصطفی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت سے روگردانی کی باعث آج مملکت خدا داد پاکستان مختلف مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی مملکت خدا داد پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے ملکی مسائل بیانات اور یوٹرن لینے سے حل نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی تبدیلی کا نعرہ صرف اقتدار کے ایوانوں کو حاصل کرنے تک محدود تھا حکمران آئین پاکستان سے انحراف کررہے ہیں قوم صالح قیادت کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہر محاذ پر فحاشی عریانی کے سیلاب کا مقابلہ کرے گی عورتوں کو حقوق صرف اسلام دلا سکتا ہے اسلام عورتوں کا محافظ اور ان کی عزت و آبرو کی پاسبان ہے۔ مقرر ین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹا نے کی اجازت نہیں دیں گے موجودہ حکمرانوں کی سرپرستی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فحاشی عریانی کو فروغ دے رہا ہے فحاشی عریانی اسلامی اقدار کے خلاف سازش ہے۔ انہوں مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور اہل مدارس ملک کی بقا اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں