پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے 90 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نوے ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور انڈیکس 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔بدھ کے دن بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں