پاک افغان سرحد ایک گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا

چمن، پاک افغان سرحد کی بندش کا 13 واں روز مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا اے این پی کے صوبائی صدر و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ورکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کی ذاتی کوشش سے بیمار افغانی باشندوں بچوں اور خواتین کیلئے ایک گھنٹے کیلئے دروازہ کھل گیا اور ان کو افغانستان جانے دیا گیا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ہرمشکل دور میں اپنے عوام کا ساتھ دیا ہیں ۔ پریس کانفرنس سے اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی،تحصیل صدر منور خان اورگل باران افغان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کو آج تیرواں روز ہوگیا جبکہ پاکستان حکومت کی جانب سے مزید دو ہفتے تک پاک افغان سرحد کوبند رکھنے کااعلان کیاگیا ہیں پاک افغان سرحد کو کروناء وائرس کی روک تھام کیلئے بند کیاگیاتھا جس کی دونوں جانب کی آمدروفت مکمل طورپر معطل ہوگئی اورتجارتی سرگرمیاں اور پید ل آمدروفت بھی مکمل طورپر معطل ہوگئی تھی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاتھا جس کیلئے پاک افغان سرحد کے نزدیک اے این پی کی جانب سے کیمپ کا قیام عمل میں لایاگیا تھاجس میں ہزاروں کی تعدا د میں مسافر وں کیلئے رہائش اور کھانے پینے کا اہتمام کیاگیاتھا غریب اور بیمار مسافروں کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی کی ذاتی کوششوں سے آئی جی ایف سی سے رابطہ کرکے ایک گھنٹے کیلئے افغانی شہریوں کیلئے راستہ کھول دیاگیا بیمار افغانی باشندوں کو جانے کی اجازت دیئے جانے پر خواتین بچے اور بیمار افغانی باشندے جن میں بوڑھے افراد بھی شامل تھے بڑی تعداد میں اپنے ملک افغانستان چلے گئے جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی،تحصیل صدر منور خان اچکزئی،ضلعی نائب صدر گل باران افغان،مرکزی رہنماء گل اچکزئی اور دیگر رہنماؤں وکارکنوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے کیمپ بھی ختم ہوجائے گا کیونکہ کیمپ مسافروں کیلئے قائم کیاگیا تھا اور اب مسافروں کی تعداد کم ہونے سے اب کیمپ کی خاص ضرورت نہیں ہے کیونکہ کیمپ میں مسافروں کیلئے کھانے پینے کی سہولت کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ کا سہولت بھی دیاگیاتھا جس سے مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اپنے عوام کا مشکل وقت میں ساتھ دیاہے اور کل بھی عوامی نیشنل پارٹی کی کوششوں سے بیس سے زائد مریضوں کو پاک افغان سرحد پار کراکر ان کو اپنے گھروں تک جانے دیاگیا اورعوام نیشنل پارٹی پشتون عوام کی واحد پارٹی ہیں جنہوں نے ہرمشکل دور میں پشتون عوام کی خدمت کی ہیں اور پشتون وطن میں عوامی نیشنل پارٹی واحد پشتونوں کی ترجمان پارٹی ہیں اور پشتون عوام بھی عوامی نیشنل پارٹی کے فلیٹ فارم پر یکجاہورہے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی پورے ملک میں پشتون بیلٹ میں پشتونوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے پریس کانفرنس میں مزیدکہاگیاکہ کیمپ میں سیکورٹی کیلئے ایف سی اور لیویز فورس کی خدمات دینے پر ہم ان کا شکریہ اداکرتے ہیں اورانشاء اللہ ہرموقع پر عوامی نیشنل پارٹی مسافروں کا اور پشتونوں کا ساتھ دینگے اور ان کو کسی بھی مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں