انتظامیہ کیچ کا شاہراہوں کو بند کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
تربت(نمائندہ انتخاب)ضلعی انتظامیہ کیچ نے شاہراہوں کو بند کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ کو شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ افراد یا گروہ نے کیچ کے مختلف شاہراہ کو بند کیا ہے جس سے عوام الناس کو شدید تکلیف ہوئی ہے، لہٰذا سب لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سڑکوں کی بندش خلاف قانون ہے اور لوگوں کی تکلیف کا باعث ہے لہٰذا اگر کسی فرد یا گروہ نے آئندہ سڑک بند کی تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ضلع کیچ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے تحصیلوں میں اگر کوئی سڑک بند کرے تو فوری طور پر سڑک کھول کر سڑک بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ایف آئی آر درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائے۔


