کوئٹہ، رئیسانی اورلہڑی قبائل کے مابین خونی تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)رئیسانی اور لہڑی قبیلے کے درمیان خونی تنازعہ میں اہم پیش رفت، چند ماہ قبل سدا بہار ٹرمینل پر دو قیمتی انسانی جان ضائع ہوئیں تھیں۔آج اقوام رئیسانی اور لہڑی کے درمیان خونی تنازعہ جس میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اور میر برہمداد لہڑی قتل ہوئے تھے ۔پرنس آغا عمر جان احمدزئی اور سراوان کے سرداروں کی کوششوں سے خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔ اقوام بنگلزئی کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی سراوان کے سرداروں کی طرف سے فیصلہ سنا یا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں