حکومت پنجاب کا پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی ) حکومت پنجاب نے پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ائیرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔ دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی آئی خریدنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


