ڈیرہ مراد جمالی، مسافر وین الٹ گئی ،ایک مسافر جاں بحق، 13زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) جیکب آباد سے سبی جانے والی مسافر وین منگولی کے قریب تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی ایک مسافر جاںبحق 13 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نصیرباد کے علاقے منگولی کے قریب قومی شاہراہ غلام قادر لاڑو پر جیکب آباد سے سبی جانے والی مسافر وین الٹ گئی جس کے باعث ایک مسافر عبدالرزاق لاشاری جانبحق جبکہ ولی محمد، عبداللہ،محمد بخش، نوریز، ارسلان، شوکت علی، خالقداد،غلام نبی، رفیعہ بی بی،غلام حسین،حسینہ،اظہر شریف سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے زخمی مسافروں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنھیں لاڑکانہ اور جیکب آباد کی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


