نمونیا سے بچاﺅ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے،مریم نواز

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاﺅ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔نمونیا سے بچاﺅ کے سلسلے میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے، بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس مرض سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچا ﺅ کی ویکسینیشن ضروری ہے ، نمونیا سے بچاﺅ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے ، نمونیا سے بچاﺅ کیلئے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں