پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں لیکن جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دئیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟۔
Load/Hide Comments


