غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی ،مریم نواز کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لندن(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے اور غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی۔ لندن میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اورن لیگ اوپر جا رہی ہے ۔پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے ترغیبات دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں