ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی اہلکارکا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا،وزارت داخلہ

اسلام آباد (آئی این پی )ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی اہلکار کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حراست میں لیا گیا ایف سی جوان ایس سی او کانفرنس کی سیکیورٹی پر تعینات نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایف سی کے ایک اہلکار سے ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جو اس کے بھائی سے متعلق تھی۔ابتدائی تفتیش کے بعد ایف سی اہلکار کو ریلیز کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں