ہماری قوم کونسل کشی وقتل عام کے بد ترین حالات سے دو چار کیا گیا، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کو مستحکم،جمہوری اور عوامی قوت بنانے کیلئے نچلی سطح سے جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو اعتماد دنیا قیادت کا فرض اور ادارے کو مجبوط بنانا کارکنوں کی ذمہ داری ہے ہم نے شروع دن سے تمام فیصلوں میں کارکنوں کی رائے اور معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس میں ہر ممبر خود کو ذمہ دار تصور کر کے انتہائی جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتا ہے ان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد،نائب چیئر مین اول ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،نائب چیئر مین عزیز اللہ ہزارہ،آرگنائزنگ سیکرٹری محمدرضاوکیل،الیکشن کمیٹی کے چیئر مین وضلعی سیکرٹری رجب علی اور رکن ضلعی کونسل محمد یونس حیدری نے بنیادی کونسلوں کے انتخابات میں نتائج کے اعلانات کے بعد نو منتخب اراکین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس دوران پارٹی کے 19بنیادی کونسلوں کے اراکین کے انتخابات کیلئے صبح 10بجے سے شام 5بجے تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا 19بنیادی کونسلوں میں 13پر سخت مقابلے ہوئے جبکہ 6بنیادی کونسلون پر مقابلہ اراکین کا انتخاب کیا گیا پارٹی کے بنیادی کونسلوں میں ایک خواتین بنیادی کونسل کا اضافہ بھی ہوا جس پر سخت مقابلے کے بعد 9رکنی اراکین کا انتخاب عمل میں آیا پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے طویل سیاسی وقومی جدوجہد کے ذریعے صوبے میں ہزارہ قوم کی سیاسی وقومی نمائندگی کو یقینی بنا یا ہے اس جدوجہد کے دوران پارٹی قیادت وکارکنوں کو سخت ترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہماری قوم کونسل کشی وقتل عام کے بد ترین حالات سے دو چار کیا گ یا تھا ہمارے سینکڑوں اراکین اور چیئر مین کو شہید کیا گیا م گر بد ترین حالات کے دوران بھی ہم نے صبر،استقامت اور جمہوری جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑا بلکہ ہماری پوری کوشش رہی کہ حالات کسی بھی صورت میں خانہ جنگی کی طرف نہ جائیں اور آخر ہم اپنی کوششون مین کامیاب ہوئے اس دوران شدت پسندوں اور بیرونی ایجنٹوں نے ہم پر حالات تنگ کرنے کی پوری کوشش کی انہوں نے کہا کہ فتوؤں کے ذریعے عوام سے ہمیں دور رکھنے کی سازشیں کی مگر عوام کے تائید وحمایت ہمیشہ پارٹی کو حاصل ہی جو کہ ہر روز مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں اس وقت ہم پورے کوئٹہ کے شہریوں کی نمائندگی کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کے شہریون کے ساتھ اس وقت مختلف اداروں میں کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سخت ناانصافیاں ہورہی ہے کوٹہ سسٹم کے مطابق اس شہر کیلئے ملازمتوں،ترقیاتی بجٹ،ہنگامی حالات،قانون،تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں جس طرح کا کوٹہ رکھا گ یا ہے اس وقت آبادی کے لحاظ سے وہ کوٹہ انتہائی ناکامی ہے ہم نے کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنی ہے جس میں بلا تفریق تمام شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی ممکن بنانے کی جدوجہد شامل ہے پارٹی رہنماؤں نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے مزید بہتر اور اچھی کارکردگی کی توقع کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں