آٹھ ہفتوں میں تیسرے بھارتی اداکار کی خودکشی

آٹھ ہفتوں میں تیسرے بھارتی اداکار کی خودکشی گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ٹیلی وژن کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔
پولیس نے ممبئی کی رہائش سے سمیر شرما کی پنکھے میں لٹکی ہوئی لاش برآمد کی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کی ہوگی۔

سمیر شرما سے چند دن قبل بھی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے تامل ناڈو کے مقامی سیاستدانوں کی جانب سے ہراساں کیے جانےپر خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کی زندگی بچالی گئی تھی۔

وجیا لکشمی سے قبل 14 جون کو بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی اور ان کی اچانک خودکشی نے بولی وڈ میں نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں