کے پی، دو الگ الگ کارروائیاں، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
روالپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطا بقسکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں8مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس دوران ایک کیپٹن اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نےانکے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ مارے گئے جبکہ نو زخمی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق ،تاہم اس آپریشن کے دوران ضلع جھنگ کے رہائشی 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹزئانگ آپریشن جاری ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔