پنجاب و پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا زیادہ ضروری ہے، مریم نواز
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا زیادہ ضروری ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے باربار توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کی کال دی گئی لیکن پنجاب نے ان کی کسی کال پر کان نہیں دھرے۔لاہور میں ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلمان اکرم راجاکہتےہیں لاہورمیں کسی کو نکلنےنہیں دیاگیا، جب لوگ نکلتےہیں توانہیں روکناکسی کےبس میں نہیں ہوتا،جب کوئی نکلا ہی نہیں تو آپ کو نظر کون آتا۔
Load/Hide Comments


