کوئٹہ میں ہلکی ہلکی بارش، موسم خوشگوار
کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر مون سون کی بارش کی وجہ سے دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے، لوگوں گھروں سے نکل کر قریبی پہاڑوں اور اونچے مقامات پر جاکر بارش سے لطف انداز ہو رہے ہیں، بچے گلیوں میں پانی سے کھیل کر خوب موسم سے لطف انداز ہو ہیں۔ بارش کی وجہ سے گرم موسم بھی ٹھنڈک میں بدل گیا ہے جس سے عوام لطف اندوز ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر کیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کی طرف سے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات کا سامنا کیا جا سکیں۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے
Load/Hide Comments


