شام کی صورتِ حال نے سب کو حیران کر دیا،روسی سفیر

دمشق (این این آئی )دمشق پر باغیوں کے قبضے اور بشار الاسد کی معزولی پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد شام، چین، امریکا اور روس کے سفیروں نے میڈیا سے گفتگو کی۔روسی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اراکین شام کی صورتِ حال پر بیان کے لیے آنے والے دنوں میں کام کریں گے، سلامتی کونسل شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر کم و بیش متحد تھی۔انہوں نے کہا کہ شام کی صورتِ حال نے کونسل اراکین سمیت سب کو حیران کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں